لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی درخواست انکوائریز کی تفصیلات فراہم ہونے کی بنیاد پرنمٹا دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےعثمان بزدارکی درخواست پرسماعت کی۔جس اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریزکی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین کا انکشاف
اینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عثمان بزادرکے خلاف ڈی جی خان میں تیرہ انکوائریز جاری ہیں۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔
عثمان بزدار نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن میں انکواٸریز کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GDhiTpk
0 Comments