وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں، عالمی مالیاتی ادارے کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے پر چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے شکر گزار ہیں، سابق چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کا راستہ روکا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دن رات محنت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک دورے کئے، عالمی برادری میں مقام جادو ٹونے اور چھو منتر سے نہیں ملتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجز ضرور ہیں لیکن مشکلات سے نکل کر دکھائیں گے۔ شہباز شریف نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر کے 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بڑی محنت سے منصوبے مکمل کررہی ہے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگا دیا تھا اور یہ تمام منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں صرف تباہی لائی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سادگی کو اپنانا ہوگا، پہلی بار عوام کو رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا، ایک دو مقامات پر بدنظمی ہوئی تاہم مفٹ آٹا اسکیم سے 8 سے 10 کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں لاہور میں بے شمار منصوبے بنائے اور نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018ء میں جھرلو الیکشن ہوا، دھاندلی کرکے انتخابی نتائج بدلے گئے، دیہات سے فوری نتائج آئے، شہروں میں تاخیر کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ راوی تک فلائی اوور بنانے کا منصوبہ تھا، جعلی الیکشن سے نواز شریف سے عوام کی خدمت کا منصوبہ چھینا گیا، ڈی پی او اور ڈی سی اوز کے دفاتر کی بولیاں لگائی گئیں، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے، کرپشن تو شاید قیامت تک ختم نہ ہو ہم نے عوام کی خدمت کی بھرپور کوشش کی، لاہور میں صفائی کا نظام برباد کردیا گیا، صفائی کرنے والے ترک بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں ڈال دیا گیا، اگر آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ن لیگ کا راستہ روکا، ہفتے اور اتوار کو عدالت لگتی تھی، الیکشن میں ن لیگ کو ناکام بنانے کیلئے ترقی کا سفر روکا گیا، 56 کمپنیز میں ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سوال ہوا، اورنج لائن منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے تحفہ تھا، سابق چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کر دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AMV75uF
0 Comments