Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حج و عمرہ میں آن لائن دھوکا، سعودی عرب نے وارننگ جاری کردی

سعودی حکام نے عازمین حج و عمرہ کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن میں دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے حکام نے پیر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے عازمین حج کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف وزارت کے سرکاری اکاؤنٹس استعمال کریں۔

رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واقعات میں جعلساز پاکستان میں لوگوں کو جعلی ویب سائٹ کا لنک دیکر ذاتی معلومات وصول کررہے ہیں اور پیسے بٹورنے کا فراڈ بھی کیا جارہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکریٹری ہشام سعید نے بتایا کہ وزارت کو حال ہی میں پھیلنے والے اس لنک کے پیچھے موجود ذرائع کا علم نہیں ہے لیکن یقینی طور پر اس لنک کا تعلق حج و عمرہ کی وزارت سے نہیں، تمام عازمین کو ایسے روابط سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ عازمین حج کا انتخاب ان کے اپنے ملک میں حج مشن دفاتر کے سرکاری چینلز کے ذریعے کیا جاتا ہے، جہاں ایسے دفاتر موجود نہیں وہاں حج پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

حج اور عمرہ خدمات کے مشیر احمد صالح حلبی نے کہا کہ سائبر جرائم میں سے کچھ غیرمنافع بخش ادارے ’مسک فاؤنڈیشن‘ کی بات کرتے ہیں، تاہم ’مسک‘ وزارت حج و عمرہ اور متعلقہ سعودی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر کام کئے بغیر سعودی عرب سے باہر کے عمرہ زائرین کیلئے آزادانہ طور پر دوروں کا اہتمام نہیں کرے گا۔

ورلڈ حج اینڈ عمرہ کیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین محسن توتلا نے کہا اگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو صحیح نیت اور اخلاقی طور پر استعمال کیا جائے تو یہ جدید ترین فوائد فراہم کرتی ہے، لیکن دھوکہ دہی کرنیوالے افراد حجاج کیلئے نقصاندہ ثابت ہوتے ہیں جو ہر سال جعلی ویب سائٹس کے ذریعے حجاج کو ایسے پیکیجز کی خریداری پر آمادہ کرتے ہیں جنہیں پورا کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔

ہر سال، سعودی فرمانروا دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی سے منتخب افراد کو سعودی عرب کے مہمان خصوصی کے طور پر حج کرنے کیلئے دعوت نامے بھیجتے ہیں لیکن کچھ آن لائن جعلساز حج کے جھوٹے دعوت نامے بھیج رہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/N0iykO2

Post a Comment

0 Comments