آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، عید کا دن سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارا ، اورافسروں ، جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر عید کے پہلے روز باجوڑ ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پرپہنچے، جہاں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اور افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ وطن کے محافظ دشوار راستوں اور سخت موسمی حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود فرائض کو مقدم رکھتے ہیں۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ بھی چیز نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید پر ہمیں دفاع وطن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہیدوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0Tb7uSV
0 Comments