Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے نئے سلسلے سے موسم خوشگوار

ملک کے مختلف حصوں میں برکھا رت چھا گئی۔وادی سوات،آزاد کشمیر اور دیگربالائی علاقوں میں بارشوں سے دریا،ندی نالے بپھر گئے۔

وادی سوات ایک بارپھردریا کی بپھری موجوں کی زد میں آگئی۔ دریائے سوات کا بہاؤ بھی شدید ہوگیا۔بحرین میں کالا روڈ اور رابطہ پل زیرآب آگیا۔بریکوٹ کے قریب تھل کمراٹ سڑک ٹوٹ گئی۔واحد زمینی راستہ دوسرے روز بھی مکمل بند ہے۔بالائی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

آزاد کشمیرمیں بارش اور وادی نیلم کے بلند پہاڑوں پر برفباری سے سردی لوٹ آئی ہے۔بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے بالائی وادی نیلم میں کئی رابطہ سڑکیں بند، مظفرآباد بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

دوسری جانب نوسیری ڈیم سے اضافی پانی دریائے نیلم میں چھوڑدیا گیا۔لوگوں کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

ادھر ملتان اور منڈی بہاو الدین میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں۔ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہورمیں رات گئے تیزہوا اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HOykT1B

Post a Comment

0 Comments