Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا موسمیاتی تبدیلیوں سے بدتر ہونے جا رہا ہے،پاکستان میں بدترین سیلاب سے ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے اور یہ ماحولیاتی تبدیلی ملیریا پر اثر انداز ہورہی ہے، جس کے سبب پاکستان میں بدترین سیلاب سے ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

عالمی ادارہ صحت کے ملیریا اور ایڈز کے گلوبل ڈائریکٹرپیٹر سینڈز کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی ملیریا پر اثر انداز ہورہی ہے،2021 میں ملیریا سےدنیا بھر میں 6لاکھ 19ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ سال ملیریا کیسز 4 گنا بڑھ کر 1.6 ملین ہو گئے۔

پیٹرسینڈزنے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب، ملاوی میں طوفان سےمچھروں کی افزائش ہوئی ، جس کی وجہ سےملیریا انفیکشن اوراموات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/p84Q702

Post a Comment

0 Comments