Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، عدالت عظمیٰ کا 8 رکنی بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات کے (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید جانیے : عدالتی اصلاحات بل، صدر دستخط کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں عملدرآمد نہیں ہوگا،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا، پارلیمنٹ اس بل کو کثرت رائے سے منظور کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین موجود نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایوان سے باہر ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/16eV9w8

Post a Comment

0 Comments