Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتوراورطویل سسٹم ملک پراثراندازہونے کا امکان ہے ،28 اپریل سے7 مئی تک کراچی سے کشمیرتک کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا کے90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں موسلادھاربارش اورژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نےآج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اوراورماڑہ کے سمندرمیں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اورژالہ باری ہوسکتی ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IsxSAGk

Post a Comment

0 Comments