Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ہنگامہ آرائی کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کی داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے 50 ہزار روپے کے حفاظتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔

بھکر کی مقامی عدالت کے سینئر جج نے پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں ضمانت منظور کرلی جبکہ انہیں 50 ہزار روپے کے حفاظتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا تاہم گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی سرگودھا عدالت نے ایف آئی آر میں سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی تھی۔

سینئر سول جج نے علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے درخواست دی تھی کہ علی امین گنڈا پور مقدمہ نمبر 436 میں مطلوب ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6cx8apL

Post a Comment

0 Comments