Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

زمان پارک جلاؤ گھیراؤاورپیٹرول بم کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کیا، گرفتار افراد نے بیان دیا ہے کہ برآمد اسلحہ علی امین گنڈا پور نے فراہم کیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا

سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے بیان کی تصدیق کے لیے علی امین کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

دوسری جانب سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا۔عدالت نےعلی امین گنڈا پورکا3روزہ راہداری ریمانڈمنظورکر لیا۔عدالت نےتفتیشی کی استدعاپرتین دن کاریمانڈدیا۔

علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نےسندھ پولیس کی درخواست پرفیصلہ سنایا

ضلع شکارپورسندھ میں عملی امین گنڈاپورکیخلاف ریاست مخالف تقاریرکامقدمہ درج ہے



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DxejvGp

Post a Comment

0 Comments