پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ انارکی کے ماحول میں مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشیدشاہ نے کہا کہ مذاکرات اس ماحول میں نہیں ہو سکتے، اسے انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے،جب مذاکرات کا ماحول بنے گا اس وقت مذاکرات ہوں گے۔
انہوںنے کہا عمران خان نےاستعفی دیا تھا تب انہیں کہا تھا کہ استعفی نہیں دو،ان کے غلط فیصلوں نے آج پاکستان کو اس راستے پر لا کھڑا کیا ہے،ابھی تک اس کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا پارلیمنٹ کا اس کو تجربہ نہیں ہے، جن کو پارلیمنٹ کا تجربہ ہے وہ ان کی بات ماننے کو تیار نہیں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ عدالت تقسیم ہو چکی ہے، یہ انارکی ہے،ایک گروپ آئین سے بالا تر ہو کر اس کی مدد کر رہا ہے،سپریم کورٹ نے پہلے 90 دن کا آرڈر دیا تھا، اب 105 دن کا کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uYOJaxd
0 Comments