سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے حوصلےکی داددینی چاہیے۔
عید پر پیغام دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ایک سپاہی نہ صرف پاک والا ہوتا ہے بلکہ وہ ایک بیٹا، بھائی، شوہر، باپ اور دوست بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کےجوانوں کے حوصلے کی داد دینی چاہیے، یہ ہماری حفاظت اور خوشیوں کے لئے اپنی خوشیاں قربان کر دیتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RDLfciN
0 Comments