Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں اہم پیشرفت

عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ درخواست گزار نے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلم بند کرانے کی تیاری مکمل کر لی۔عمران خان بشری بی بی کےغیرشرعی نکاح کیس میں سابقہ قریبی ساتھی عون چوہدری گواہ کے طورپر پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کی بطورگواہ عدالت میں بیان قلم بند کرانے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی۔

عمران خان نے بتایاکہ بشریٰ سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وزیراعظم بن جاؤں گا،مفتی سعید

عون چوہدری اپنا بیان کل یا اپنی دستیابی پرعدالت میں قلم بند کرائیں گے،ان کا بیان درخواست گزارکے وکیل رضوان عباسی قلم بند کرائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں عون چوہدری پیش ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں عون چوہدری پیش ہوں گے۔

خیال رہےکہ عون چوہدری عمران خان اوربشریٰ بی بی کےنکاح کے گواہوں میں شامل تھے۔عمران اوربشریٰ کے نکاح خواں مفتی سعید نے گزشتہ سماعت پربیان قلمبند کرایا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mLv6H5F

Post a Comment

0 Comments