Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان نے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

چیئرمین تحریک انصاف کی نیب حراست کے دوران میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر عمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا۔

نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15روزمیں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، ہرجانہ شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی توقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ 26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ عمران خان کوگرفتار ہونے کے بعد اسپتال لے جایاگیا، جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کےاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کےبعد شراب اورکوکین کا استعمال کیاگیا۔

عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اورکوکین کےاستعمال کا انکشاف ہوا ہے،میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طورپرغیرمستحکم قراردیتی ہے،رپورٹ بتارہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/98lgmQb

Post a Comment

0 Comments