ملڑی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔
جناح ہاؤس میں جلاؤگھیراؤاورتوڑپھوڑکے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔سابق ایم پی اے اکرم عثمان سمیت 16ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا ہے۔
جی ایچ کیو،آئی ایس آئی آفس اور پی ایف بیس پر حملے کے کرداروں کی نشاندہی بھی کر لی گئی
دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد جی ایچ کیو،آئی ایس آئی آفس اور پی ایف بیس پر حملے کے کرداروں کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔
پولیس کےمطابق تین شہروں میں پی ٹی آئی کے پندرہ رہنما جلاؤ گھیراؤ کےدوران شرپسندوں سے رابطوں میں رہے۔تمام رہنماؤں کی نشاندہی جیو فینسنگ رپورٹ میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی پرحملے کے دوران 88 شرپسندوں سے 6 پی ٹی آئی رہنماوں کے رابطے واسق قیوم کی8،اجمل صابرراجہ کی7کالز ٹریس ہوئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور جناح ہاوس حملے کی جیوفینسنگ رپورٹ سامنے آئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/b5nfFD1
0 Comments