الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے 18 کمپنیوں سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کو ہونیوالی غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات جاری ہیں، مزید 18 کمپنیاں پی ٹی آئی کو مبینہ غیرقانونی فنڈںگ کرنے میں ملوث نکلیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو اب تک 25 کمپنیوں کے مبینہ غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے 7 کمپنیوں کو پہلے ہی کال اپ نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث 25 کمپنیوں میں سے صرف 11 کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو مبینہ طور پر کروڑوں کی غیر قانوی فنڈنگ کی۔
جن کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو مبینہ طور پر غیرقانونی فنڈنگ کی ان میں سے 7 کراچی، 2 لاہور اور پشاور سے صرف 2 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقاتی ٹیم نے 18 رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کمپنیز کو کال اپ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کال اپ نوٹسز پر پیش نہ ہونے والی 7 کمپنیز کیخلاف کارروائی متعلقہ عدالتی احکامات پر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 7 کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سیکریٹریٹ میں مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے رقوم جمع کرائی گئیں، تمام کمپنیز کی پی ٹی آئی کو فنڈںگ مبینہ طور پر فارن فنڈنگ سے جڑی ہوئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AOiWv5a
0 Comments