فیصل آباد میں گھر پر کام کرنیوالی 2 کمسن بہنوں کو مالکان نے تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد کی خیابان کالونی میں کپڑے صاف نہ دھونے پر خاتون سمیت مالکان نے 2 کمسن ملازماؤں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا کر خواتین سمیت 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ مالکان گرم چھری سے جسم داغتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو 3 ماہ قبل 4 ہزار روپے پر ملازمت پر رکھا گیا تھا، دونوں بہنوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں۔
فیصل آباد پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے پر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، بچیوں کا میڈیکل کروا رہے ہیں، جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nHPptIi
0 Comments