پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مزید دو رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کا حصہ بننا توہین سمجھتا ہوں۔ بحیثیت پارٹی رکن استعفیٰ دیتا ہوں۔ غیرت اجازت نہیں دیتی کہ ان کےساتھ مزید چل سکوں۔
ہشام انعام اللہ نے مزید کہا کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا جو کہ دشمنوں کاکام تھا، یہ واقعات میری نظرمیں قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔ افواج کی بے مثال قربانیاں اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اجمل وزیر آج شام کو اسلام آباد میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔سماء سے گفتگو میں اجمل وزیر نے کہا کہ آج تحریک انصاف کو الوداع کہہ رہا ہوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SEaioA6
0 Comments