چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں ممبران اورکمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان میں ٹاؤنزکی سطح پرالیکشن کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ دی گئی کہ صرف ضلع کوئٹہ میں ابھی تک الیکشن منعقد نہیں ہوسکے،الیکشن نہ ہونے کی وجہ ٹاؤنز کی ابھی تک تشکیل نہ ہونا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹاؤنز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔5ماہ گزرنے کے باوجود بلوچستان حکومت نے احکامات پر عمل نہیں کیا،
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک حلقہ بندی اور الیکشن نہیں ہوسکے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6gyXQsU
0 Comments