عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری پر راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے، اس دوران عسکری و نجی املاک پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔
راولپنڈی میں بھی حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں پولیس نے 72 ملزمان کو حراست میں لیا، جنہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں 30 ملزمان کو شناخت کرلیا گیا، گواہاں نے شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی نشاندہی کی۔
پولیس نے 20 سے زائد ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے پہلے مرحلے میں 42 گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی تھی۔
حساس تنصیبات پر حملہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ بھی نامزد ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/kZ0faUw
0 Comments