برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
جنرل پیٹرک سینڈرز اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے علاوہ دفاعی امور سے متعلق دیگر ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرز پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے ایک برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی علاقہ زیرآب آ گیا تھا اور تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔
برطانوی وزارت دفاع نے امدادی کارروائیوں میں معاونت کی تھی اور پاکستانی آرمی چیف کی درخواست پر آٹھ کشتیاں اور دس جنریٹر فراہم کیے تھے۔ دورے کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xiw46Na
0 Comments