لاہور میں نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات زمان پارک سے فرار ہونیوالے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، شادمان تھانے پر حملہ کرنیکوالے 35 شر پسند بھی پکڑے گئے۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث مزید 6 دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں سے 2 کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) اور 4 عسکری ٹاور حملے میں ملوث ہیں جبکہ تھانہ شادمان پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرنیوالے 35 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا، شرپسندوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ شادمان پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر 17 دفعات کے تحت درج ہے، جس میں میاں اسلم اقبال، جمشید چیمہ سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنان نامزد ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/A2akt5v
0 Comments