Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 ارکان کے تقرر کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی۔

قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 اراکین کے تقرر کی منظوری دے دی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز نے نامزدگیوں کے پینل پر مشتمل سمری کابینہ کو پیش کی تھی، 8 شخصیات کو این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، این آئی آر سی کے یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے۔

این آئی آر سی میں جن افراد کا تقرر کیا گیا ان میں ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نورالحسنین، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم، سہیل اکرم، محمد زبیر خان اور شبیر حسین اعوان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء محمد سراج الاسلام خان، عبدالغنی اور منور حسین طوری بھی این آئی آر سی کے مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/e9Wr61N

Post a Comment

0 Comments