حکومت نے عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سمیت 10 سیاستدانوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے۔
جن رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کئے گئے ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، فرخ حبیب، علی امین گنڈاپور، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان شامل ہیں۔
مزید جانیے : عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کرلیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 80 رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جاچکے ہیں
from Samaa - Latest News https://ift.tt/yrNYA1s
0 Comments