وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کی جانب سے مبینہ طور پر کراچی میں کاروباری شخصیات کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کی کاروباری شخصیات کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایف آئی اے کے افسران کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔ صادق سنجرانی نے معاملہ قائمہ کمیٹی داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوادیا۔
سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں معاملہ زیر بحث لایا جائے گا، کراچی کے تاجروں نے بھتہ وصولی اور ہراساں کئے جانے کی شکایات کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ایف آئی اے اہلکار تاجروں کو سائبر کرائم اور حوالہ ہنڈی کیسز میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ کراچی کے تاجروں نے دھمکیوں اور بھتہ مانگنے کے ثبوت بھی اداروں کو دے دیے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/m0zew5H
0 Comments