Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ”گڈ ٹو سی یو“ کی گونج

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کی گرفتری کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ میں بھی ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کی گونج سنائی دی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے انہیں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر خوش آمدید کہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے آئی جی اسلام آباد سے مکالمے پر کمرۂ عدالت میں قہقہے بکھر گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تو چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے انہیں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا، جس پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ میری بات کو غلط انداز سے پیش کیا تھا، میں اپنی عدالت میں پیش ہونے تمام افراد سے اسی طرح مخاطب ہوتا ہوں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/k7rhUYp

Post a Comment

0 Comments