Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

آڈیو لیکس تحقیقات: تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی جج کیخلاف تحقیقات یاکارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے، چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزدنہیں کیا جاسکتا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے تشکیل کیخلاف دائر درخواست میں عدالت سے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔ انکوائری کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی حساس معاملہ سامنے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ کمیشن نے وفاقی حکومت کو ای میل ایڈریس اور تمام مواد فراہم کرنے کا حکم دیدیا، آئندہ سماعت ہفتہ کو ہوگی

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کا آغاز سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگیا، کمیشن میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3x5BCVw

Post a Comment

0 Comments