Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف نے 8167 میٹر کی ساتویں بلند ترین چوٹی سر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے 12 چوٹیاں سر کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے 8167 میٹر بلند دنیا کی ساتویں چوٹی داولاگیری کو سر کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز کاشف نے خونی چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا

پاکستان کے 27 سالہ شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے، اس سے قبل منگما ڈیوڈ شیرپا نے 30 سال کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

شہروز کاشف داولا گیری سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں، شہروز کاشف سے قبل سرباز علی نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، شہروز اور سرباز دونوں 12، 12 بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

مزید جانیے : پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شہروز کاشف دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں ’’ایٹ تھاوزنڈزز‘‘ سب سے کم عمر میں سر کرنا چاہتے ہیں، انہیں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے چوایو اور شیشاپنگما چوٹیاں سر کرنا باقی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vNZrUi4

Post a Comment

0 Comments