Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

جہانگیر ترین دوبارہ سیاست میں سرگرم، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ بننے کو تیار

سیئنر سیاسی رہنما جہانگیر ترین دوبارہ سیاست میں سرگرم ہوگئے۔ جہانگیرترین نے لاہور میں سیاسی دفتربھی قائم کر لیا۔

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد تحریک انصاف کا فارورڈ گروپ بننے کا امکان ہے۔ جہانگیرترین سے ایک ہفتے کے دوران 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقاتیں کرچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اپنی نااہلی ختم کرانے کیلئے بھی متحرک ہوگئے ہیں، نااہلی ختم ہونے کے بعد جہانگیر ترین ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا، عسکری اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔ حکومت نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو حراست میں لے لیا تھا، جس میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت درجنوں افراد شامل تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو عدالتوں سے ضمانتوں پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FLQEi8Z

Post a Comment

0 Comments