Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں حکومت نے کرنا ہے، نجم سیٹھی

چئیرمین پی سی بی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ انہوں نے نہیں حکومت نے کرنا ہے۔

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نےغیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ جے شاہ اور میرا بھی نہیں ہے،یہ فیصلہ اس جانب بھارتی حکومت اورادھر پاکستان حکومت کا ہے۔سیکورٹی کی بنیاد ہرہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے۔اگرحکومت نے کہا کہ آپ جائیں ورلڈ کپ کھیلنے تو ہم ضرورجائیں گے۔

چئیرمین پی سی بی نے بتایا کہ اے سی سی کے سربراہ جے شاہ کی درخواست پر میری چند روز قبل نائب صدر پنکج کھمجی سے ملاقات ہوئی،ہائی برڈ ماڈل پر مثبت رد عمل سامنے آیا اور انہوں نے جے شاہ کو بریف کرنے کا بتایا۔مجھے کہا گیا کہ 15 مئی کو بتائیں گے لیکن ابھی میں فیصلے کا انتظار کر رہا ہوں۔

نجم سیٹھی نے کہا سری لنکا کی جانب سے اے سی سی پر دباو ہے کہ نیوٹرل وینیو کے لئے سری لنکا کا انتخاب کیا جائےانکو اعتراض ہے کہ ستمبر میں یو اے ای میں گرمی بہت شدید ہوتی ہے ایک روزہ میچز کھیلنا مشکل ہے۔اسی موسم میں یو اے ای میں ایشیا کپ سمیت آئی پی ایل کے میچز ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میزبان پاکستان ہے گیٹ منی میزبان کا حق ہے سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی۔اگرسری لنکا کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہےاورہمیں معاوضہ دے دیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے مکی ارتھر پاکستان کرکٹ سے واقف ہیں کاونٹی کرکٹ کی مصروفیات کا اثرپاکستان ٹیم پر نہیں پڑے گا۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے۔جبکہ کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھرگرانٹ بریڈ برن اورحسن چیمہ ہوں گے۔حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی۔ایشیا کپ ضرور ہو گا اگرنہیں ہوتا تو پھر پھراس کی جگہ تین ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیارہے۔

تین ملکی ٹورنامنٹ ایشیا کپ کی مقررکر دہ تاریخوں پر ہی ہو گا ۔آئی سی سی کے اجلاس میں ریونیو شئیرنگ کے فارمولے پر بات کی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IoHty4K

Post a Comment

0 Comments