Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

تحریک انصاف پر پابندی لگی تو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،سینیٹر علی ظفر

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگائی گئی تو سپریم کورٹ میں چلینج کریں گے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ اور مظاہروں کی صورت میں صرف ملوث عناصر کے خلاف ہی کارروائی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کی تحقیر کی گئی ہے، تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے کہ کوئی پاک فوج کو اپنی سیاست کا نشانہ نہ بنا سکے، تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا، پابندی کے حوالے سے پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا، عسکری اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KX7loCj

Post a Comment

0 Comments