پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔عمران اسماعیل کو درخشاں پولیس اسٹیشن کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔
سندھ سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔ بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو کراچی سے سکھر جیل بھیج دیا گیا جبکہ علی زیدی کو جیکب آباد منتقل کردیا گیا، فردوس شمیم نقوی کے اہل خانہ نے دہائی دی ہے کہ فردوس شمیم کو سکھر جیل منتقل نہ کیا جائے، یہ ان کے لیے موت کی سزا کے مترادف ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے کراچی سینٹرل جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں، التجا ہے کہ انھیں کراچی سے باہر منتقل نہ کیا جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PJkcBKs
0 Comments