پاکستان مسلم لیگ ق نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ق لیگ کے مطابق اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائےگی، پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کوایک میز پر اکھٹا کرکےبات چیت سے مسائل حل کرناہیں، آج تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تاریخ طے کی جائے گی۔
خیال رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کےلیے چیئرمین تحریک انصاف مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں اور ان کی جانب سے اس ضمن میں ایک 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GBpYEZr
0 Comments