سیہون میں خاتون اسکول ٹیچر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ لڑکی کے شوہر کی مدعیت میں باپ اور بھائی سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سیہون کے نواحی گاؤں میں دو روز قبل خاتون ٹیچر کی لاش برآمد ہوئی تھی، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تاہم خاتون کے ورثہ نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا۔
ایس ایس پی جامشورو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جس کے بعد لیڈی ٹیچر کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے والد اور بھائی سمیت 3 افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔
مزید جانیے : لاہور میں چند گھنٹوں کے دوران 3 خواتین قتل
درخواست گزار منصور سومرو کا کہنا ہے کہ مقتولہ نور عین میری بیوی تھی، جس سے 2021ء میں کورٹ میرج کی تھی، اس نے اپنے والدین کو منانے کے بعد رخصتی کرنے کا کہا تھا، نکاح کے بعد ورثاء نے اسے دھمکیاں دی۔
مقتولہ کے شور کا کہنا ہے کہ نورعین اپنے والدین کے پاس رہتی تھی، اکثر فون پر بتاتی تھی کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔
اے ایس پی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، کیس کے مرکزی ملزم لڑکی کے بھائی محسن مہر کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RQnad7k
0 Comments