Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

خدیجہ شاہ کے میڈیکل،اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،خدیجہ شاہ کے میڈیکل،اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے درخواستوں پرسماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام سےخدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے،انکی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

وکیل نے کہا میڈیا پرخدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں ،طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے فیملی بہت پریشان ہے جب سے انکی گرفتاری ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wQJGWs8

Post a Comment

0 Comments