ڈالرکی قلت کے باوجود ملک میں خوراک کا درآمدی بل بڑھ کرسات ارب چھہتر کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق ڈالرکی قلت کے باوجود خوراک کا درآمدی بل بڑھ گیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10ماہ میں 1838 ارب روپے مالیت کی خوراک درآمد کی،کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر 7 ارب 76 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق 730 ارب کا پام آئل،251 ارب 61 کروڑ روپے کی گندم منگوائی گئی،شہری 10ماہ میں 110 ارب 44 کروڑ روپے کی چائے نوش کرگئے،195 ارب 63 کروڑ روپے کی دالیں بیرون ملک سے منگوائی گئیں،جبکہ 61 ارب کا سویا بین،30 ارب 54 کروڑ روپے کے مصالحے بھی امپورٹ ہوئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Upo4feQ
0 Comments