چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری پرویزالہٰی سے راہیں جدا کرلیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں اس وقت توڑنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کی ضرورت ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے والے چوہدری وجاہت حسین نے راہیں جدا کرلیں۔
چوہدری وجاہت حسین اپنے بھائی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہاؤس پہنچ گئے، چوہدری شجاعت حسین ںے چوہدری وجاہت حسین کا ہاتھ ملا کر استقبال کیا اور کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت توڑنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کی ضرورت ہے، ہمیں اس وقت ملکر پاکستان کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنا ہے۔
چوہدری وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق رہا ہے نہ واسطہ، کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقت میں پورے خاندان کو اکٹھا دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کررہا ہے، 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک سوال پر وجاہت حسین نے کہا کہ ہوسکتا ہے جنہوں نے ہمارے خاندان میں دراڑیں ڈالی ہوں وہی ٹھیک کر رہے ہوں، مجھ سے جو باتیں مںسوب کی جارہی ہیں وہ درست نہیں۔
شافع حسین نے کہا کہ خاندان کو اکٹھے چلنا چاہئے تھا، جب لوگوں میں انا آجائے تو دراڑیں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں، ہمیں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر کیسز کا علم نہیں تھا، کچھ عرصہ پہلے پتہ چلا، جو بھی کیسز ہوں میرٹ پر ہونے چاہئیں۔
وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ برملا کہتا ہوں کہ مونس الٰہی سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی سے کہتا ہوں دراڑ کو ختم کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ چلیں۔
شافع حسین نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا منصوبہ ہے۔
عمران خان کے مستقبل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ جھوٹ بولا جارہا ہے، نوجوانوں کو دیکھنا چاہئے کہ کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے، سب نے دیکھا کہ ساڑھے 3 سال میں کیا ہوتا رہا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EmXUQob
0 Comments