Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں نیب کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا ہم بے گناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میری زندگی کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں میری بے گناہی ثابت ہوئی، عمران خان نے مجھ سمیت ہماری پارٹی کے رہنماوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے، وقت نے ثابت کیا کہ ہم بے گناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔

ان کا کہا ہے کہ عمران خان کی سابق حکومت نے ترقی کی بجائے ملک دشمن اقدامات کئے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے جال میں ملک کو پھنسایا، جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، میری زندگی کا مقصدعوامی خدمت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ایک سال سے صاف کر رہے ہیں، چین کے ساتھ دوبارہ معاملات کو بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کیا، پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

شہباز شریف نے کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادرٹرسٹ میں پکڑے گئے، عمران خان کی اربوں روپے کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگر عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی۔

واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں وزیراعظم شہباز شریف کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے، آشیانہ پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MoYaRZy

Post a Comment

0 Comments