نوازشریف کے خلاف سازش کرکے پھنسانےکی کوشش کرنے والے بدستور سرگرم ،سابق وزیراعظم کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔
نوازشریف لندن آفس کا خیال ہےکہ گاڑیاں نوازشریف کے نام پررجسٹرکرانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ رجسٹرگاڑیوں کو دہشت گردی،دھوکہ دہی اورمجرمانہ کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا۔
نوازشریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کر دیا۔جبکہ سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف کے نام رجسٹرگاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی تھی۔مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا۔
اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پررجسٹرکی گئی۔نوازشریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔
خرم بٹ کا کہنا ہے کہ چند شرپسند عناصرنواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرکے ہیں،دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔
جبکہ خرم بٹ اس خدشہ کا اظہار کرچکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز نواز شریف کو پھنسانے کی سازش میں ملوث ہوسکتے ہیں
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NxZc6p2
0 Comments