Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

گوجرانوالہ: فرخ گوگی اور احسن گجر کے خلاف غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

گوجرانوالہ میں فرح گوگی اور ان کے شوہر کے خلاف غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کے بعد جی ڈی اے کی جانب سے رات بھر فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپریشن کیا گیا۔جی ڈی اے میونسپل کار پوریشن نے پولیس کے ہمراہ رات گئے گرینڈ آپریشن میں حصہ لیا۔

گوجرانوالہ میں فرخ گوگی اور احسن گجر کےخلاف غیرقانونی تعمیرات پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سوسائٹی کی غیرقانونی سڑکیں اوردفاتر مکمل طور پر سیل کردیے۔

مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا

ایف آئی آرکے مطابق ہاوسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا،پارک اورکمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے،سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yCTnHkO

Post a Comment

0 Comments