صدرمملکت ڈاکڑعارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روزمرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے۔
صدرمملکت نےکہا ہے کہ وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں، تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کردیئے جاتے ہیں،
صدرمملکت نےمزید کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ میں بہت سے تجربات کیے گئے اور بہت سی قلابازیاں کھائی گئیں،یہ تمام پالیسیاں ایک سنجیدہ،وسیع البنیاد ،جامع اورتزویراتی عمل کی بجائے مقتدر لوگوں کی سوچ پرمبنی تھیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/KZ5GqpI
0 Comments