ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ محکموں کو بدنام کرنے کی منظم مہم شروع کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ایسےمذموم ہتھکنڈے غیر ملکی انٹیلیجنس ادارے ماضی میں بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہرعہدے کےافسران کونشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ اداروں کو بدنام کیا جاسکے، تمام خواتین قابل احترام ہیں لیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے ایسی کسی بھی چال سے بچنے کیلئے معاملات شفاف رکھیں، تمام دفاتر،تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک رکھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات پریس کانفرنس کے دوران راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے،جس میں زیادتی یا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھرپر فائرنگ کے واقعہ کی پلانگ کی جارہی ہے، تاکہ پاکستان کو ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدنام کیا جاسکے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fRYjM9G
0 Comments