Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ایشیا کپ ؛بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نےہائی برڈ ماڈل کے تحت دبئی میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

ایشیا کپ کرکٹ 2023 ،بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ہائی برڈ ماڈل کے تحت دبئی میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

ذرائع بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہائی برڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ، یو اے ای کا وینیو قبول نہیں ،یو اے ای میں گرمی بہت زیادہ ہے ، کرکٹرز راضی نہیں ،ایونٹ کے سری لنکا میں بھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ،پی سی بی سے اچھے تعلقات ہیں ، پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔

ذرائع بی سی بی کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ ایک ہی وینیو پرہو تو یہ زیادہ مناسب بات ہے ،پاکستان میزبان ہے، اے سی سی اورپاکستان نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔کچھ لواورکچھ دو کی بنیاد پر ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پرکرانے پر بات ہو گی۔

ذرائع بی سی بی کا کہنا ہےکہ اے سی سی کےاہم اجلاس میں تمام ترمعاملات پر بات ہو گی ،بھارت چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی تحریری حامی بھرسکتا ہے،بھارت کے حامی بھرنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جا سکتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wBkrVe0

Post a Comment

0 Comments