پی ٹی آئی اورعمران خان کے دست راست گلوکارسلمان احمد نے بھی نو مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کر دی۔
ویڈیو پیغام میں سلمان احمد نے کہا کہ 9مئی کے واقعات نے ان کا بہت دل دکھایا جو لوگ اس میں ملوث ہیں، انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ کسی کو بھی کبھی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ملیکہ بخاری، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرےت ہیں، عمراان خان کی گرفتاری کی خبر آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے، جلاؤ گھیرا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لوگ جب جناح ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ میرے لیے حیران کن تھا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی کے واقعات اس کا نتیجہ ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4sdx95X
0 Comments