سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی دلاٸل دینے روسٹرم پر آگٸے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو بولیں ایوان میں سخت باتیں نہ کریں، ہم کچھ نہیں کرسکتے لیکن وہ ہستی اپنا کام کرتی ہے، ہم نے آپ کو خوش آمدید کہا، گڈ ٹو سی یو کہا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری ہر چیز درست رپورٹ نہیں ہوتی، کہا گیا کہ عمران خان کو عدالت نے مرسیڈیز دی تھی، میں تو مرسیڈیز استعمال ہی نہیں کرتا۔ عمران خان کی مرسیڈیز کا بندوبست پولیس نے کیا تھا مگر اس بات کو پتہ نہیں کیا سے کیا بنا دیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xu7TbDQ
0 Comments