Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اسد عمر کو جیل میں بڑی سہولت مل گئی

اسد عمر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنماء کی وکیل آمنی علی عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ جیل میں اسد عمر کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لئے انہیں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

آمنہ علی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اہل خانہ کے ساتھ ملنے کی بھی اجازت دی جائے۔

عدالت نے اسد عمر کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر کو پی ٹی آئی کارکنوں کے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/86ezwfa

Post a Comment

0 Comments