Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کا ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا،حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے،جو بے قصورگرفتارہیں ان کی رہائی ہونا چاہیے۔

راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی کوئی احتجاج کیا پُرامن طریقے سےکیا، یہی جمہوریت کا حسن ہے۔

تحریک انصاف کے مزید اراکین پارٹی چھوڑنے کے لیےتیارہیں۔قصورسے سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی246 بہاولپور سے سمیع اللہ ،پی پی 124 جھنگ سے رائے تیموربھٹی بھِی اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HmfGc1z

Post a Comment

0 Comments