Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

زمبابوے نے عمان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں زمبابوے نے عمان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے دی۔

گزشتہ روز کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔

شان ولیمز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 گیندوں پر 142 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، شان ولیمز کو عمدہ اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ دیگر بیٹرز میں لیوک جونگوے 43 اور سکندر رضا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، عمان کی طرف سے فیاض بٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے ، اوپنر کشیپ پرجاپتی نے 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، زمبابوے کی طرف سے ٹینڈائی چتارا اور بلیسنگ مزرابانی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/W6gomSk

Post a Comment

0 Comments