بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ پر واقع پولیس کی سب جیل پر حملے کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق آج صبح تاج روڈ پر پولیس کی سب جیل میں بیرک نمبر 4 میں پولیس اہلکارنماز کے لئے لاک اپ کے دروازے کھول رہے تھے کہ اس دوران قیدیوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔
ملزمان نے اہلکاروں سے اسلحہ اور چابیاں چھین لیں، لاک اپ اور بعد میں مین گیٹ کے تالے پر فائرنگ کردی اورجیل کے باقی تالے بھی توڑدیئے۔ مزاحمت پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان زخمی ہوئے جبکہ سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہوگئے، حکام کے مطابق پولیس نے پورے علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lFWRKdN
0 Comments