Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا، گورنر پنجاب

لاہورمیں گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے سابق اراکین اسمبلی کی ملاقات، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرپنجاب سے میاں مرغوب،زاہد اکرم،خلیل طاھراوورسیز مسلم لیگی طاہرخان کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیزکا کلیدی کردار ہے،حکومت نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا۔

گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے،وزیراعظم اور وزیر خزانہ کوعوامی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں،حکومت نے ملک کی معاشی سمت درست کر دی ہے۔آنے والے دنوں میں ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نوازکی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، خلیل طاھرسندھو نے کہا،مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ اقلیتوں کوحکومتی اداروں میں بھرپورنمائندگی دی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E4PSJQX

Post a Comment

0 Comments